بیجنگ، 24 جولائی (یواین آئی) چین کے وسطی اور شمالی حصے میں سیلاب سے 150 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں اور لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر ہونا پڑا۔
حکام نے بتایا کہ هیبئی
اور ہینن صوبے شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
هیبئی میں کم از کم 114 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 111 لوگ لاپتہ ہیں اور 53،000 مکان کو نقصان پہنچا ہے